• news

لاپتہ افراد کیس، 2 مئی کو سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربنچ سماعت کریگا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 مئی کو سماعت کریگا۔ ہیومن رائٹس کمشن کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 10 سال پرانے 55 لاپتہ افراد کے مقدمات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ 33 لاپتہ افراد کے مقدمات ابھی زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں تین نئے مقدمات کی درخواستیں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ آمنہ مسعود نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت تقریباً دو سال کے بعد موجود چیف جسٹس کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن