مغربی کنارا: اسرائیلی فوج نے حملہ آور قرار دیکر فلسطینی خاتون کو بھائی سمیت شہید کر دیا
بیت لحم (اے این این+اے ایف پی )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے بیت فجار قصبے میں غلطی سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک جیپ اچانک راستہ بھول کر بیت لحم میں فلسطینی قصبے بیت فجار میں داخل ہوگئی۔ اس پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے فوجی جیپ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فلسطینیوں کی سنگ باری کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی فوجی نے جیپ بھگا دی۔ یوں یہودی فوجی اس موقع پر معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا ایک ماہ میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی قلندیاپناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ غلطی سے داخل ہوگئی تھی جس پر فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کی گئی۔ادھر مغربی کنارے میں چاقوؤں سے چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر حملے کا الزام لگا کر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو بھائی سمیت شہید کر دیا۔ فلسطینی حکام نے نام مریم اور ابراہیم طحہٰ بتائے ہیں۔