پانامہ لیکس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم سے ریفرنڈم کے ذریعے استعفیٰ لینے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں اور دیگر کا نام آیا ہے، آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف انکوائری کرانے کا حکم دیا جائے۔ دفتری اعتراضات کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا عدالت نے درخواست گزار کے متاثرہ شہری نہ ہونے پر پٹیشن خارج کر دی۔