• news

پشاور: چوہے کے کاٹنے سے 5 ماہ کا بچہ شدید زخمی، حالت تشویشناک

پشاور (این این آئی) پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے 5 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چوہے نے 5 ماہ کے آیان کے جسم پر 19جگہ کاٹا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز بھی بچے سمیت 8مریض لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے، رواں ماہ چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 308تک جا پہنچی۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں چوہوں کے کاٹنے سے روزانہ کی بنیاد پر 10سے 12افراد زخمی ہونگے جس سے لوگوں خصوصاً بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں چوہا مار مہم کا اعلان کیا گیا تھا جسے دو دن بعد ہی واپس لے لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن