آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے امرا پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے امیر طبقہ پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز ہے جسے سپر ٹیکس یا کوئی دوسرا نام دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال قبل بھی حکومت نے امراء پر اضافی ٹیکس لگایا تھا‘ بہت کم ریونیو جمع ہونے کی وجہ سے اسے جاری نہیں رکھا گیا تاہم اب اسے بحال کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں ایف بی آر ریونیو کا ہدف 3600 ارب روپے رکھا جائے گا۔