وضاحتیں نیا دھوکہ، آف شور کمپنیوں کے آگے پیچھے وزیراعظم کا خاندان ہے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ وکلا پانامہ لیکس کی کرپشن پر اپنا قومی و قانونی کردار ادا کریں،پانامہ لیکس کے حوالے سے نئی وضاحتیں، نیا دھوکہ ہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے آگے اور پیچھے حکمران خاندان ہے۔ وزیر اعظم کے بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کرکے ہر قسم کے ابہام ختم کردئیے ہیں۔ پانامہ لیکس کرپشن پرابھی تک کمیشن نہیں بنا، قوم اب ایکشن کی منتظر ہے ۔عوامی تحریک کے کارکن ملک گیر احتجاجی ریلیوں کی صورت میں احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں،