معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو بہت کچھ کرنا ہے: ورلڈ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا۔ مالی سال 2017ء میں پاکستان میں ترقی 4.8 فیصد رہے گی۔ پاکستان کی معیشت کو تیل کی کم قیمتوں اور ترسیلات زر سے استحکام ملا۔ پاکستان کی معیشت 2019ء تک اسی رفتار سے چلتی رہے گی۔ پاکستان میں نجی شعبے کی سرماری کا تناسب ابھی کم ہے۔ پاکستان نے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بہت عجلت کی۔ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ حکومتی اخراجات میں کمی، عوامی فلاحی پروگرام پر خرچ کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔ وفاق اور صوبوں نے ٹیکس وصولی میں اہم کردار ادا کیا۔