تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں نے 2 مئی کے اجلاس میں شرکت کا یقین دلا دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) 2 مئی کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی‘ (ق) لیگ‘ آفتاب شیرپائو کی عوامی جمہوری وطن پارٹی اور شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے واضح کمٹمنٹ نہیں کی۔ ایم کیو ایم سے پی پی پی رہنائوں نے جو ملاقات کی‘ اس میں ایم کیو ایم کی طرف سے محض اس پراتفاق کیا گیا کہ پارٹی اپوزیشن اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں مشورہ کرکے جواب دے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ پیپرز اور وزیراعظم کی طرف سے عدالتی کمیشن کے قیام‘ اس کے ضابطہ کار پر غور کرے گی۔ اجلاس اعتزاز احسن کی اقامت گاہ پر ہوگا۔