• news

سندھ ہائیکورٹ کا فشریز کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

کراچی (آن لائن) ہائیکورٹ نے فشریز کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نثار مورائی کے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ڈاکٹر نثار مورائی نوے دن کی نظربندی پر رینجرز کی تحویل میں ہیں جبکہ رینجرز کے پاس کینسر کے چیک اپ کیلئے سہولیات موجود نہیں ہیں۔عدالت نے ملزم کی طبعی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے نثار مورائی کو علاج کی اجازت دیتے ہوئے مذکورہ ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ نثار مورائی پر الزام ہے کہ وہ فشریز سے 300 کے لگ بھگ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 35 کروڑ روپے ماہانہ لیتے رہے ہیں۔
ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

ای پیپر-دی نیشن