گلگت: امان اللہ خان سپرد خاک نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن، سردار عتیق سمیت سینکڑوں سوگواروں کی شرکت
گلگت (آئی اےن پی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سٹی پارک گلگت میں امان اللہ خان مرحوم کی نماز جنازہ مولانا عرفان اللہ کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور عمائدین و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں عید گاہ قبرستان کنوداس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
امان اللہ/ سپردخاک