• news

مصطفی کمال کا شیخ رشید کو فون اگلے ہفتے لال حویلی جائیںگے

کراچی( خصوصی رپورٹر) سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ مصطفی کمال نے لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے بھی سیاسی رہنماﺅں سے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔ مصطفی کمال نے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاناما لیکس تحقیقات سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے ہفتے مصطفی کمال لال حویلی آئےں۔ مصطفی کمال نے ٹیلیفون کیا اور لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگلے ہفتے مصطفی کمال کو آنے کی دعوت دی ہے۔ میں پانامہ لیکس پر بات کروں گا وہ کریں یا نہ کریں ان کی مرضی ہے۔
مصطفی کمال

ای پیپر-دی نیشن