10 مرلے سے بڑا گھر بنانے پر پابندی لگائی جائے: خورشید احمد
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت جاگیرداروں وسرمایہ داروں اور اسمبلی کے ارکان کے لئے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں کنالوں پر مشتمل کوٹھیوں پر پابندی عائد کرکے دس مرلہ سے زائد کسی کو مکان تعمیر کرنے کی اجازت نہ دے اورغریبوں ، کم آمدنی اور محنت کشوں کے لئے پانچ مرلہ کے مکانات تعمیر کرانے کی سکیموں کو رائج کرائے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے اجلاس خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، چوہدری محمد انور، خوشی محمدکھوکھر،اکبر علی خان، نیاز خان، یوسف بلوچ، اْسامہ طارق، محمود بٹ اور دیگر رہنمائوں نے کیا۔ حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ آئندہ وفاقی بجٹ میں کارکنوں کی تنخواہوں اور ریٹائر ملازمین وبیوگان کی پنشنوں میں اضافہ کرے -کم ازکم اْجرت 20 ہزار روپے اور کم ازکم پنشن 10 ہزار روپے مقرر کرے ،حکومت 22 سکیلوں کو کم کرکے پانچ سکیل سرکاری ، نیم سرکاری، خود مختار اداروں میں مقرر کرے۔