زرداری سے رابطہ ہوا نہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی: ڈاکٹر عاصم
کراچی (وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تین ملزموں کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی سے متعلق درخواستیں نمٹاتے سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کی فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، آصف علی زرداری سے کوئی رابطہ یا فون پر بھی بات نہیں ہوئی، جتنا میرا میڈیا ٹرائل ہوا کسی اور کا ہوتا تو ہمت ہار جاتا۔وزارت خارجہ کا پاور آف اٹارنی کی تصدیق سے انکار، ڈاکٹر عاصم یو اے ای کی جائیداد نہیں بیچ سکیں گے۔