خالد شمیم کی ویڈیو‘ تحقیقاتی کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اور 2 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی
اسلام آباد (بی بی سی) عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر دو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں قائم ہونے والی اس کمیٹی نے جیل سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل کے علاوہ دو اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔