• news

ایبٹ آباد: نوجوان لڑکی کو ہاتھ پائوں باندھ کر کار میں زندہ جلا دیا گیا

ایبٹ آباد (صباح نیوز) ایبٹ آباد کے نزدیک لرزا دینے والا واقعہ پیش آیا، لڑکی کو ہاتھ پائوں باندھ کر کار میں زندہ جلا دیا گیا، 17 سالہ لڑکی کی شناخت عنبرین کے نام سے ہوئی، کار مالک کا کہنا ہے کہ گاڑی پارک کرکے گھر چلا گیا تھا، نہیں معلوم لڑکی کون ہے اور سب کیسے ہوا۔ 3 اور گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی صبح سے لاپتہ تھی اور اس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔خیبر پی کے حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن