آصف زرداری نے منظور وسان کو لند ن طلب کر لیا
کراچی(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کے طلب کرنے پر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان لندن روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریف چیئرمین اور سابق صدرآصف زردار نے صوبائی وزیر منظور وسان کو ملاقات کے لیے فوری لندن طلب کر لیا جس کے بعد وہ گزشتہ روز ہی براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئے،جہاں صوبائی وزیر منظور وسان سابق صدر سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال بالخصوص ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے اہم بات چیت کی جائیگی۔