• news

ممبئی‘ نئی دہلی میں آدھے سے زائد جرائم رپورٹ ہی نہیں ہوتے: سروے

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی شہروں ممبئی اور نئی دہلی میں آدھے سے زیادہ جرائم رپورٹ ہی نہیں ہوتے اور ان شہروں کی پولیس جنسی طور پر ہراساں کرنے کی زیادہ تر شکایات کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ باتیں دولتِ مشترکہ کے حقوقِ انسانی کے پروگرام کی طرف سے کیے گئے ایک سروے میں کہی گئی ہیں۔ سروے کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنا تیسرا سب سے زیادہ عام جرم ہے۔بہت سے لوگ اس طرح کے واقعات کا اس لیے اندراج نہیں کرواتے یا تو عدالتی معاملات میں پھنسنا نہیں چاہتے یا پھر وہ پولیس کی طرف سے مدد کی توقع ہی نہیں رکھتے۔

ای پیپر-دی نیشن