• news

سانحہ گلشن پارک: سمن آباد سے 3 سہولت کار گرفتار

لاہور (نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سمن آباد کے علاقہ میں ایک مسجد و مدرسے سے سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث دہشت گردوں کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سمن آباد کے علاقہ میں واقعہ زیرتعمیر ایک مسجد اور مدرسے پر چھاپہ مار کر تین افراد عاصم، زاہد اور غفار کو گرفتار کر لیا اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث دہشت گردوں کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو رہائش فراہم کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن