• news

پاناما لیکس پر ذاتی وضاحت اور اشتہارات دینے پر قائمہ کمیٹی کا نوٹس

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر کامل علی آغا نے پی آئی ڈی کو پانامہ لیکس معاملات پر ذاتی وضاحت کیلئے سیاسی استعمال کرنے اور میڈیا اشتہارات پر کئے جانے والے اخراجات پر کمیٹی کا اجلاس 9 مئی کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ ایجنڈے میں، فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی، معلومات تک رسائی کے بل، کوڈ آف کنڈکٹ کے علاوہ بول چینل ملازمین اور لوک ور ثہ کے معاملات شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن