یمن: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عدن کے ٹریفک پولیس کے سربراہ کو قتل کردیا
عدن (آئی این پی) یمن کے شہر عدن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس کے سربراہ کو قتل کردیا۔ کرنل مروان ابو شوقی کو الممدارہ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔