رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر لاہور چیمبر کا خیرمقدم
لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے رحیم یار خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام سہولیات کم سے کم وقت میں مہیا کرے۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ قدم صوبے میں صنعت سازی کو وسعت اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے نہ صرف جنوبی پنجاب کے صنعتکار اپنی صنعتوں کو وسعت دے سکیں گے ۔