• news

عراق: زائرین پر بمباری،23 جاں بحق، پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ

بغداد (اے ایف پی+نیٹ نیوز+آن لائن +رائٹرز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت کی جانب سے سیاسی کوٹہ کے حوالے سے اصلاحات میں ناکامی پر شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی احتجاج کرتے ہوئے حساس علاقے گرین زون پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے ۔ توڑ پھوڑ اور لوٹ کھسوٹ کی۔ رائٹرز کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومتی دفاتر اور متعدد غیر ملکی سفارت خانوں کو گھیرے میں لے لیا اور وہ فرار ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کیلئے بزدل بھاگ گئے کے نعرے لگا رہے تھے۔ تا ہم حساس تنصیبات کو محفوظ کرنے کیلئے فوج کے خصوصی یونٹ کو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ بغداد میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ گرین زون میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر اور مغربی سفارت کاروں کے دفاتر سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ ان کے کمپائونڈ بند کر دیئے گئے ادھر امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے گھیرائو کی رپورٹس کی تردید کی ہے۔ اقوام متحدہ کے عراق مشن(یو این اے ایم آئی) نے بغداد میں حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے گرین زور میں داخل ہو کر پارلیمنٹ کا گھیرائو کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بغداد میں موجود یو این اے ایم آئی کے دفتر کے جاری بیان میں منتخب حکومت کے خلاف ، پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ آئینی اداروں کا احترام کیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا مشن بغداد کے بین الاقوامی زون میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر میں کام جاری رکھے گا اور عوام کے اصلاحات کے مطالبے کے حل کو تلاش کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ میں نئی کابینہ کی منظوری کے حوالے سے تعطل کیخلاف مظاہرین بیٹھ گئے۔ گرین زون کے دوران توڑ دیئے، ادھر بغداد میں زائرین پر بمباری میں 23جاں بحق ہو گئے اے ایف پی کے مطابق اہل تشیع حضرت امام موسیٰ کاظمؓ کے مزار پر جا رہے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن