• news

فرانسیسی جزیرے کی مسجد میں پر اسرار آتشزدگی

اجاکیو(رائٹرز) فرانس کے جزیرے کو رسیکا کے دارالحکومت اجاکیو میں مسلمانوں کی ایک مسجد میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ استغاثہ کے مطابق متوقع طور پر یہ مسجد پر جان بوجھ کر کیا جانیوالا حملہ تھا۔ محلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے اندر دو الگ مقامات پر آگ لگی ہے جس کے بعد پولیس اس میں مجرمانہ فعل کی تحقیقات کر رہی ہے کچھ ماہ قبل بھی اسی جزیرے میں نمازوں کیلئے مسلمانوں کے ایک ہال پر حملہ کیا گیا تھا اور اندر موجود اسلامی کتابوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔ نیشنل آبزرویٹری اگینسٹ اسلاموفوبیا کے سر براہ عبداللہ ذکری نے کہا کہ جس عمارت کو آگ لگائی گئی یہ اجاکیو میں مسلمانوں کی سب سے بڑی مسجد تھی۔ گزشتہ دسمبر کے بعد کچھ لوگ پھر اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں۔ اجاکیو کے میئر نے کہا یہ ناقابل برداشت ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیز ہنوف نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن