رضا ہارون کی داتا دربار حاضری، لوگوں کے پاس پاکستان کی خاطر جائیں گے: رہنما پاک سر زمین پارٹی
لاہور+کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کچھ نہیں بہت کچھ چھپا رہا ہوں، پہلے دن سے کہا لوگ جھوٹ نہ بولیں میں سچ بولوں گا خالد شمیم سے متعلق ابھی کچھ کہنا کیا ان پر اثر انداز ہو تا ہو گا، مزید ویڈیو آ جائیں گی تو معاملہ اور کھل جائے گا، مناسب وقت پر اور سچ بولا جائے گا نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا خالد شمیم کی ویڈیو کا مقصد مجھے سمجھ نہیں آیا میرا خواب تھا کوئی پارٹی قومی پرچم کے ساتھ جلسہ کرے سوچا بھی نہیں تھا30دن کی پارٹی جلسہ کرے گی ایم کیو ایم نے پہلا جلسہ8سال بعد کیا تھا ۔ حق پرستی پر رہتے تو اس میں ہی وطن پرستی نکل آتی، حق پرستی والے مقصد سے ہٹے تو راستہ جدا کرنا پڑا قائد ایم کیو ایم کو دشمنوں کی ضرورت نہیں حق پرستوں نے اپنی جادو گری خود ہی ختم کر دی۔ این اے 246الیکشن میں ایسا لگا پی ٹی آئی فتح کرنے آئی ہے پی ٹی آئی کو کراچی کے مسائل کی بات کرنی چاہئے تھی ایم کیو ایم سے مایوس عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، پارٹی میں آنے کیلئے ایک بھی آدمی کو ہم نے فون نہیں کیا۔ فون کال کا الزام لگانے والے خود کو کلیئر کرتے ہیں۔ میرے پاس ڈرائی کلین ہے تو آپ بھی آ کر صاف ہو جائیں آپ گندے کیوں رہنا چاہتے ہیں۔آن لائن کے مطابق پاک سر زمین کے اہم رہنما رضا ہارون تنظیم کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ وہ لاہور میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا کیونکہ پاک سر زمین پارٹی قومی سطح کی جماعت ہے جب سے پارٹی کا نام رکھا تب سے رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ سب سے زیادہ کالز پنجاب اور کوئٹہ سے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا جس جماعت سے ان کا تعلق تھا وہ دو شہروں سے آگے نہیں نکل سکی۔ ایم کیو ایم ایک چھوٹی لسانی جماعت ہے۔ انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی۔