• news

قانون موجود نہ ہونے کے باعث چیف جسٹس بھی آف شور کمپنیز کا ڈیٹا حاصل نہیں کر سکتے: چیئرمین قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس بھی آف شور کمپنیز کا غیر ملکی ڈیٹا حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ فرانزک ماہرین بلا سکتے ہیں لیکن انہیں بھی پاکستان میں موجود ریکارڈ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستان نے دیگر ممالک کے ساتھ باہمی معلومات کے حصول کے معاہدے نہیں کئے۔ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئٹزر لینڈ نے معلومات نہیں دی تھیں۔ سابق وزیر اعظم گیلانی نے اسی قانونی کمزوری کے باعث سوئس حکام کو خط نہیں لکھا۔ گرینڈ اپوزیشن پانامہ لیکس پر حکومت کو تجاویز پیش کریگی۔ الیکشن کمیشن، نیب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ڈیٹا بھی تحقیقات میں مدد کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن