عزیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی (وقائع نگار) لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 14 مقدمات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ دیگر مقدمات کے بارے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ عزیر بلوچ کے تمام مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں قائم عدالت میں ہوگی۔ عزیر بلوچ کیخلاف 57 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ وہ 54 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ۔