• news

مغربی بنگال میں خواجہ سرا پریزائیڈنگ تعینات ، ترنمول کانگریس نے دھاندلی روکنے کیلئے ہیجڑوں کا سکواڈ بھرتی کر لیا

کولکتہ ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے خواجہ سرا کو پہلی بار پریزائیڈنگ افسر تعینات کر دیا ۔ ریا سرکار ایک سکول ٹیچر ہے جسے پولنگ سٹیشن میں ماحول پر امن رکھنے اور پولنگ شفاف رکھنے کیلئے تربیت دی گئی ہے ۔ ریا سرکار نے جنوبی کولکتہ کے انٹرنیشنل سکول میں قائم پولنگ سٹیشن کا چارج سنبھال لیا جبکہ حکمران ترنمول کانگریس جس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی ہیں نے پانچویں انتخابی مرحلے میں دھاندلی روکنے اور حالات قابو میں رکھنے کیلئے خواجہ سرائوں کا خصوصی سکواڈ بھرتی کیا ہے ۔ ان خواجہ سرائوں کو خصوصی اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ کارڈ بھی جاری ہوئے ہیں جبکہ ڈیوٹیاں حاصل کرنے کیلئے انہیں ترنمول کانگریس کے ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن