• news

جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ

لاہور( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفود نے ملاقاتیں کی۔ لاہور ٹیکس بار کے وفد میں نو منتخب صدر فرحان شہزاد، نائب صدر فاروق مجید اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سینئر جج جسٹس محمد انوار الحق اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار احمد بھی موجود تھے۔ وکلاء رہنمائوں نے بار ز کو در پیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی عدالت عدلیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ وکلاء فراہمی انصاف کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن