جنوبی افریقہ: عدالت کا صدر زوما پرکرپشن الزامات ختم کرنے کے حکم پر نظرثانی کا اعلان
پریٹوریا (این این آئی) جنوبی افریقی عدالت نے صدر جیکب زوما پرکرپشن کے الزامات ختم کرنے کے حکم پر نظرثانی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ 2009ء میں صدر جیکب زوما پر اسوقت لگائے گئے کرپشن کے 783 الزامات کو حذف کرنے کا فیصلہ غیردانشمندانہ تھا، ان پر نظرثانی لازمی ہے۔ یہ الزمات اسوقت کے چیف پراسیکیوٹر موکوٹیڈی مپشی نے زوما کے وکلا کی اس دلیل پر ختم کئے تھے کہ یہ تمام سیاسی رقابت کا شاخسانہ ہیں۔ انہی الزامات کو نظرانداز کرنے پر جیکب زوما صدارتی انتخابات میں شریک ہونے کے اہل قرار دئیے گئے تھے۔ اپوزیشن اور سماجی حلقے جیکب زوما سے منصبِ صدارت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔