پنجاب اور سندھ میں گرمی نے زور پکڑ لیا
لاہور‘ سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اور سندھ میں گرمی نے زور پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یارخان میں درجہ حرارت 46‘ سکھر اور نواب شاہ میں 45 ڈگری کو چھو گیا جس کے باعث لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا۔ کوٹ ادو میں 45.2‘ ڈی جی خان میں 44.6‘ خان پور میں 45‘ ملتان اور بہاولنگر میں 43.5 جبکہ لیہ میں درجہ حرارت 40.3 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج بھی موسم گرم و خشک رہنے اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔