بلاول نے میرے مشورے پر کوٹلی میں جلسہ کرکے وزیر اعظم پر وار کئے: شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی) شیخ رشید کے بلاول بھٹو زرداری کو دیئے گئے مشورے کام کر گئے ، شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول نے کوٹلی میں انکے مشورے پر جلسہ عام سے خطاب کیا۔ کوٹلی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام سے خطاب کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بلاول نے انکے مشورے پر وزیر اعظم پر وار کئے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سوا باقی تمام اپوزیشن اکٹھی ہے ۔