کراچی: سپر ہائی وے پر ٹرک کار کے اوپر الٹ گیا‘ 4 افراد جاں بحق
کراچی (آئی این پی) کراچی اور حید آباد کے درمیان سپر ہائی وے پرنوری آباد کے قریب ٹرک کار پر الٹ گیاجس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے درمیان سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ایک اور ٹریفک حادثہ ہوگیا۔ حادثہ کار پر ٹرک الٹنے سے ہوا جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری طرف بلوچ کالونی پل اور ماڑی پل پر بھی ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے۔