شمالی وزیرستان: خسرہ سے مزید ایک بچی جاں بحق، تعداد 5 ہوگئی، ایک دست سے دم توڑ گئی
بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں خسرہ سے مزید ایک بچی دم توڑ گئی جس سے تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ ایک بچی دست سے جاں بحق ہوگئی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والے فدا خان نے بذریعہ ٹیلیفون بتایا ہے کریم خان کی تین ماہ کی بچی دست کی بیماری جبکہ طولک کی تقریباً تین سالہ بیٹی خسرہ سے جاں بحق ہوگئی۔ اُنہوں نے بتایا علاقے میں خسرہ سے مزید بچے بھی متاثر ہیں اور مرض پھیلنے کا خدشہ پایا جا رہا ہے۔