• news

سندھ اسمبلی میں مسلح شخص کے ساتھ داخلہ گرفتار اینکر پرسن اور ساتھی ضمانت پر رہا

کراچی (پی پی آئی/ وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں مسلح شخص کے ساتھ داخل ہونے پر گرفتار ہونے والے اینکر پرسن اقرارالحسن کو سٹی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے اینکر پرسن اور ان کے ساتھ اسمبلی میں داخل ہونے والے شخص کامران کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ دونوں کو پی پی سی 452 اور 188 کے تحت دو کیسز میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔ اقرارالحسن کی 2 مقدمات میں 50، 50 روپے پر ضمانت منظور ہوئی۔ واضح رہے اقرارالحسن جمعہ کے روز سندھ اسمبلی میں ناقص سکیورٹی کی نشاندہی کرنے کے لئے اپنے ساتھ اپنے پروگرام کے مسلح رکن کو اسمبلی لے گئے تھے اور اسمبلی میں مسلح شخص کی نشاندہی کی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن