مریم نواز وزیر اعظم کے میڈیا سیل کی قیادت کر رہی ہیں مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی نیب میں جائینگے : ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے میڈیا سیل کی قیادت کر رہی ہیں۔ ایک کمیٹی بنا دی ہے جو وزیر اعظم سیل کی مانیٹر نگ کرے گی اور ہم نے وزیر اعظم کے میڈیا سیل کیخلاف نیب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔