غازی رشید قتل کیس، جج کی رخصت کے باعث سماعت 14 مئی تک ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی رخصتی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 14 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون الرشید غازی کے وکیل طارق اسد نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ قوتیں علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔