• news

بھارت میں غذائی بحران شدت پکڑنے لگا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں غذائی بحران شدت پکڑنے لگا ،33کروڑ افراد سے زائد آبادی قحط سالی کا شکار ہونے سے بھارتی حکومت شدید پریشانی میں مبتلا ہو گیا۔جریدے کے مطابق بھارتی حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق 33کروڑ سے زائد آبادی قحط سالی کا شکار ہے ایک تہائی سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی ،کھانے پینے کی اشیاء حاصل نہیں ہیں ملک کے 678اضلاع میں سے 254قحط سالی کی شدید لپیٹ میں ہے جن میں سب سے زیادہ متاثر ریاست اتر پردیش ہے جہاں بارشیں نہ ہونے سے 50اضلاع کے 9کروڑ 88لاکھ افراد قحط سالی کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن