فیصل آباد: زہریلا دودھ سوڈا پینے سے 100 سے زائد افراد کی حالت غیر
فیصل آباد( نمائندہ خصوصی ) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 35 بچے ، خواتین اور مرد شامل ہیں ۔ متاثرہ افراد میں سے 50 کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال اور 58 کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ غلام سرور گجر نامی شخص نے اپنی دکان کے افتتاح کی خوشی میں مفت دودھ سوڈا لوگوں کو پلانے کا اہتمام کیا تھا۔