لندن میئر شپ: صادق کی شرح مقبولیت 45، جمائما کے بھائی کی 41: سروے
لندن (اے ایف پی) لندن میں میئر شپ کے انتخابات جمعرات کو ہوں گے۔ اس کیلئے دو امیدوار عمران خان کے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ اور پاکستانی نژاد صادق خان دونوں ہی فیورٹ ہیں۔ ایک سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کے 45 اور زیک گولڈ سمتھ کے 41 نمبر ہیں۔ صادق خان کے والدین پاکستان سے لندن آئے ان کی پیدائش 1970 کی ہے۔ صادق کے والد لندن کی معروف ریڈ بس چلاتے رہے ہیں۔ ان کا ایک بھائی موٹر مکینک کے طور پر کام کرتا ہے۔ ان کی والدہ درزن تھی اور سلائی کا کام کرتی تھی۔ وہ ڈینٹسٹ بننا چاہتے تھے مگر ایک استاد کی گائیڈنس پر وکیل بنے اور انسانی حقوق کے شعبے میں سپیشلائزیشن کی۔ 15 سال کی عمر میں لیبر پارٹی میں شامل ہوئے۔ 1994ءسے 2006ءتک کونسلر رہے۔ 2005ءمیں وہ ٹوٹنگ ایریا سے رکن پارلیمنٹ بنے، 2008ءمیں گورڈن براﺅن نے انہیں پہلا مسلمان وزیر ٹرانسپورٹ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام اہل لندن کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں چاہے وہ ارب پتی ہوں، بس ڈرائیور یا جونیئر ڈاکٹر، ان کے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ ارب پتی گولڈ سمتھ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے بھائی ہیں۔
لندن / میئر شپ