• news

گھانا کی حسینہ ریبیکا اسامو پہلی ”مس براعظم افریقہ“ بن گئیں

جوہانسبرگ (اے ایف پی) گھانا کی حسینہ ریبیکا اسامو نے ”مس براعظم افریقہ“ کا پہلا مقابلہ جیت لیا۔ مس گھانا اسامو کو جوہانسبرگ کے گولڈ ایف سیف سٹی کیسینو میں پہلی ”مس براعظم افریقہ“ کے طور پر تاج پہنایا گیا۔ دوسرے نمبر پر زیمبیا کی حسینہ مشالو ملامبو اور تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی جمیمہ کندیمری پر آئیں۔ اسامو نے گھانا کا روایتی لباس زیب تن کررکھا تھا۔ انہوں نے کہا وہ چاہتی ہیں کہ نوجوان براعظم افریقہ کی ترقی میں حصہ لیں۔ پانی، تعلیم، ماحولیات سمیت افریقہ میں کئی مسائل موجود ہیں جنہیں ملکر کرنا ہے۔
مس افریقہ

ای پیپر-دی نیشن