سانحہ پٹھانکوٹ کی پاکستانی تحقیقات سے مطمئن ہیں، امید ہے مجرموں کیخلاف موثر کارروائی ہو گی: اجیت دوول
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی تفتیشی ٹیم کے دورہ بھارت اور تحقیقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان شواہد کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف موثر کارروائی کرے گا۔ اتوار کو بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ سے اجیت دوول نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ اطمینان بخش ہے اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شواہد کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا امید ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بہت جلد ایکشن لے گا۔
اجیب دوول