سپریم کورٹ میں رو ا ں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ تشکیل
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں آج (پیر) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں‘ حتمی کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر 1 چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک‘ بنچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق پرویز‘ بنچ نمبر 3 جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود‘ بنچ نمبر 4 جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال‘ بنچ نمبر 5 جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مقبول باقر جبکہ بنچ نمبر 6 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہو گا۔