ایف16 طیاروں کی فراہمی سے انسداد دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا: پاکستان
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون جاری رہے گا ۔ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ۔ دہشت گردی عالمی لعنت ہے اس کے خاتمے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے ۔ اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ طیاروں کی خریداری کے لئے مالی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب عائد ہوتی ہے ۔