• news

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بینظیر ایئرپورٹ سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مسافر بیرون ملک جانے والی پرواز میں سوار ہو چکا تھا جس کی دستاویزات چیک کی گئیں تو جعلی نکلیں جس کے بعد حکا م نے اسے پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن