کارکنوں کو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے: خالد مقبول صدیقی
کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کارکنوں اور ذمہ داران کو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اتوار کو خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ریاستی جبر کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ایسے لوگ جن کو پارٹی نے نام دیا‘ انہوں نے بھی احسان فراموشی کی