• news

پولیس افسر عزیر بلوچ کے انکشافات سے متفق نہیں: دستخط کرنے سے انکار

کراچی (آن لائن) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تفتیش کاروں میں اختلافات سامنے آگئے جے آئی ٹی ارکان دو حصوں میں بٹ گئے تفتیش کاروں کے گروپوں میں تقسیم ہونے سے جے آئی ٹی بھی دو حصوں میں بانٹ دی گئی۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے کئی اہم انکشافات کیے ہیں اور کئی سیاسی شخصیات کے نام ظاہرکر دیئے ہیں۔ پولیس افسر ان انکشافات سے متفق نہیں مخصوص سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران نے دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں عزیر بلوچ کے جرائم کی تفصیلات درج ہیں جبکہ مبینہ طور پر اس کے اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات رقم کیے گئے ہیں پہلے حصے پر حساس اداروں، رینجرز اور پولیس میں اتفاق ہے اور تمام ہی ادارے اس پردستخط کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں شامل پولیس افسران کو اعلی افسران اور سیاسی شخصیات کی جانب سے ایسی کسی رپورٹ پردستخط کرنے سے منع کیا گیا ہے جس میں مخصوص سیاسی شخصیات کے رابطے جرائم پیشہ عناصر سے ظاہر ہو رہے ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن