جلالپور بھٹیاں: بدچلنی کے شبہ پر فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو مار ڈالا
جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار)نواحی گائوں میں بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کو بدچلنی کے شبہ پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے نواحی گائوں خطے شاہ میں رزاق نامی شخص نے اپنی بہن عطرت بی بی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے ملزم رزاق کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔