• news

میانوالی: تہرے قتل کے مجرم کو پرسوں سنٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی

میانوالی (نامہ نگار) تہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل میانوالی میں 4 مئی کو پھانسی دی جائے گی۔ مذکورہ قیدی کی سزائے موت کی اپیل رحم مسترد ہونے پر سپیشل جج انسداد دہشت گردی سرگودھا ڈویژن نے بلیک وارنٹ جاری کر دیے۔ واقعات کے مطابق مجرم ظہور احمد سکنہ مٹھہ ٹوانہ ضلع خوشاب نے رشتہ کے تنازع پر 18 مئی 2008ء کو تین افراد صفیہ بی بی بیوہ اللہ دتہ، شاہین کوثر دختر اللہ دتہ اور ولی عہد شہزادہ کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن