• news

گوجرانوالہ:زہریلا کھانا کھانے سے 5 بہن بھائیوں، منڈی عثمان والا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 6 بچوں کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ + منڈی عثمان والا (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 5بہن بھائی، منڈی عثمان والا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے لوہیانوالہ کے رہائشی محنت کش منور کی بیوی نے اپنے بچوں کو کھانا دیا جسے کھانے کے فوری بعد 15سالہ لائبہ، 11سالہ ساحل،10صاحبہ، 8سالہ مہک اور 3سالہ مریم کی حالت اچانک غیر ہو گئی واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر پانچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے گنڈا سنگھ والا کے نواح رسول نگر میں ساجد، فرحان، ہارون، عرفان وغیرہ نے گائوں میں مٹھائی کی دکان سے جلیبیاں خریدیں اور اکٹھے بیٹھ کر انہیں کھا لیا تھوڑی دیر بعد ان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی جنہیں طبی امدا کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا، ہسپتال ایمرجنسی انتظامیہ کے مطابق بے ہوش ہونے والے بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن