سندھ اسمبلی کی سکیورٹی میں غفلت برتنے پر سپیشل برانچ کے 8 پولیس اہلکار گرفتار
کراچی (آئی این پی) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی میں غفلت برتنے کے مرتکب سپیشل برانچ پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کرادیا جبکہ وزیر داخلہ نے سپیشل برانچ سے ہی تعلق رکھنے والے تین اہلکاروں کو معطل بھی کیا۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدام میڈیا کے ذریعے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی میں موجود خامیاں منظر عام پر آنے کے بعد اٹھایا۔